ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان کالج آف آرٹس بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں دو روزہ پہلے قومی ریسرچ سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ پہلے قومی سیمینار میں پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ کرام و طلباء طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ہم عصر فن مصوری اور جدید ررحجانات کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر صوفیہ عمر نے کہاکہ ملتان کالج آ ف آرٹس کے لیے یہ بات کسی اعزاز سے کم نہیں کہ پنجاب بھر کے آرٹس انسٹی ٹیوٹس سے ماہر اساتذہ کرام نے سیمینار میں شرکت کی اور اپنی تحقیق و ریسرچ سے طلباء طالبات کو آگاہی فراہم کی۔ سیمینار سے میڈم مریم عرفان ، شگفتہ ریاض ، صائمہ شاہ نواز ، کرن خالد ، انعم امتیاز ، خلیق الرحمن ودیگر اساتذہ کرام نے اظہار خیال کیا۔ اساتذہ کرام نے ڈیجیٹل آرٹ ، شاعری کا فن کے ساتھ تعلق ، ورچوئل اپلائنٹی سمیت آرٹس سے متعلقہ اہم موضوعات پر روشنی ڈالی ۔