• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈویژن میں 10کلو آٹے کا تھیلا160روپے سستا

ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز کی ہدایت پرملتان سمیت ڈویژن بھر میں 10کلو آٹے کا تھیلا 160 روپے سستا کرکے 490 روپے کردیا گیا ۔ گزشتہ روز ڈویژن بھر میں سستے آٹے کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے سے سستے آٹے کی فراہمی کی افتتاحی تقریب نجی فلور ملز میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سینیٹر رانا محمود الحسن اور ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد نے سستے آٹے کی فراہمی کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کے رہنما شیخ طارق رشید،چوہدری عبدالوحید آرائیں ، رانا طاہر شبیر بھی ہمراہ تھے۔سینیٹر رانا محمود الحسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کی قیمت میں کمی موجودہ حکومت کا احسن اقدام ہے۔آٹا سستا کرکے عوام کو براہ راست ریلیف دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد نے کہا کہ عوام کے کندھوں سے مجموعی طور پر 200 ارب روپے کا بوجھ کم کیا گیا ہے جو بہت بڑا ریلیف ہے، ابتدائی طور پر ضلع کی 5سو سے زائد دکانوں پر سستا آٹا فراہم کیا جائے گا ۔قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے آٹا سپلائی پر بریفنگ دی۔ تقریب میں مستحق افراد میں آٹا بھی تقسیم کیا گیا ۔