• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سعودی سرمایہ کاری سے ایک ارب ڈالر کا ڈی سیلی نیشن پلانٹ، سندھ حکومت منصوبہ بنائے، وزیراعظم

کراچی(اسٹاف رپورٹر… خبر ایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ حکومت پر زور دیا کہ وہ اتحادی جماعتوں اور کاروباری برادری کے ساتھ بیٹھ کر منصوبے بنائے اور سعودی عرب کی ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے تحفہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈی سیلی نیشن پلانٹ لگائے۔

 کراچی میں تاجروں و صنعت کاروں سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا تحفہ موجود ہے،کراچی میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے.

 پانی کے حوالے سے ڈی سیلی نیشن پلانٹ لگائیں گے تو مسئلہ حل ہو جائے گا،پاکستان اللہ کےفضل وکرم سے مستحکم ہوگا میں سمجھتا ہوں پلان بنائیں تو چند سال میں ہر گھر میں پینے کا پانی ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید