• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کے منحرف رکن راجہ ریاض قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

اسلام آباد(ایجنسیاں)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے راجہ ریاض احمد کی بطور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی تقرری کی منظوری دیدی ،جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی منحرف رکن راجہ ریاض کو16 اپوزیشن ممبران جبکہ ان کے مدمقابل جی ڈی اے کے غوث بخش خان مہر کو6 ممبران کی حمایت حاصل تھی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے قائد حزب اختلاف کی تقرری کی منظوری قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریق کار 2007 کے قاعدہ 39 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروے کار لاتے ہوئے دی۔

اہم خبریں سے مزید