اوکاڑہ(نمائندہ جنگ) مریم نواز بارے عمران خان کی گفتگوپراوکاڑہ میں شدید احتجاج ،اوکاڑہ میں مریم نواز کے23مئی کے جلسہ کے حوالے سے شہر میں ”ویلکم دختر پاکستان ریلیاں“ جاری تھیں اسی دوران عمران خان نے ملتان خطاب میں مریم نواز بارے اخلاق سے گری ہوئی بات کر دی،یہ اطلاع جیسے ہی لیگی کارکنوں کو ملی تو ریلیاں احتجاجی اجتماعات میں تبدیل ہو گئیں،کارکنوں نے نا منظور نامنظور اخلاق باختہ عمران نامنظورکے نعرے لگائے، مسلم لیگی رہنما چودھری فیاض ظفر نے کہا کہ بد اخلاقی کی پستیوں میں گرا ہوا عمران خان ایک طرف ریاست مدینہ کا نعرہ لگاتا ہے دوسری طرف دختر پاکستان مریم نواز کے بارے مگھٹیا بات کرتا ہے جو کوئی شریف آدمی اپنے اہل خانہ کے ساتھ سن بھی نہیں سکتا، گٹر جب بھی کھلے گا بد بو اور تعفن ہی آئے گی،عمران خان کی اس اخلاق باختگی کا جواب 23مئی کو فٹبال گراؤنڈ میں عوام اس انداز میں دیں گے کہ ملکی سیاست میں گندگی،تعفن اور بدتہذیبی کا تعارف رکھنے والا کبھی نہیں بھولے گا، اس بد تہذیب خان کو ”لگ پتہ جائے گا“ادھر ایم پی اے جگنو محسن کے حلقہ پی پی184میں بھی عوامی رابطہ مہم جاری تھی عمران خان کی گفتگو پہنچی تو عوام سراپا احتجاج بن گئے،اس موقع پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی حجرہ رائے مشتاق کھرل کے موبائل فون کے ذریعے خطاب میں جگنو محسن نے کہا کہ اخلاقیات سے گرے شخص کو اخلاقیات کا کیا علم،مریم نواز قوم کی بیٹی ہے جن کے متعلق کی گئی بات پاکستان کی خواتین کی توہین ہے جسے کسی صورت برادشت نہیں کیا جائے گا۔