لاہور،ساہیوال /سرگودھا(نمائندگان جنگ) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت پیپرز آؤٹ ہونے کے معاملہ پر سخت ایکشن لیتے ہوئے کنٹرولر امتحانات،راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ شہنشاہ بابرخان اور چیئرمین بورڈ ڈاکٹر خالد محمود کوعہدوں سے ہٹا دیا ۔