• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاری شروع کردی

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاری شروع کردی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اکتوبر کے اختتام یا نومبرکے آغاز میں عام انتخابات کرانے کے لئے تیار ہے جس کے لئے 2017کی مردم شماری کے مطابق ملک بھر میں حلقہ بندیاں کی جا رہی ہیں اور حلقہ بندی کمیٹیاں ابتدائی حلقہ بندیوں کو 24مئی تک مکمل کرلیں گی، 28مئی کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت کردی جائے گی، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 29 مئی سے 28 جون تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جب کہ 3اگست کو ملک بھر میں حلقہ بندیوں کے کام کی تکمیل اور حتمی اشاعت ہو گی۔
اہم خبریں سے مزید