• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اردو یونیورسٹی، انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس کے سالانہ انتخابات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کی انجمن اساتذہ(عبدالحق کیمپس) کے سالانہ انتخابات برائے سال 2022-2023ء میں تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے،کنوینر الیکشن کمیٹی محمد صادق امین کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صدر کے عہدہ پر ڈاکٹر فیصل جاوید، نائب صدر ڈاکٹر کہکشاں ناز، معتمد عمومی روشن علی، نائب معتمد عمومی ڈاکٹر یاسمین سلطانہ اور خزانچی کے عہدہ پر خرم شاہ نواز منتخب ہوئے،الیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین میں ڈاکٹر ممنون احمد خان اور جناب نجم العارفین شامل تھے۔