کرا چی( اسٹاف رپورٹر)ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ پیر سے جکارتا میں شروع ہورہا ہے، پاکستانی ٹیم پیر کو اپنی مہم کا آغاز روایتی حریف بھارت کے ساتھ میچ سے کرے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے کھیلا جائے گا، پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے کہا کہ پاک بھارتمیچ ہمیشہدلچسپ اور سنسنی خیز ہوتا ہے۔پاکستان ہاکی ٹیم بھرپور تیاریوں اور جذبے کیساتھ بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔قوم کی دعاؤں سے تمام کھلاڑی اپنا بہترین کھیل پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دبائو دونوں ٹیموں پر ہوگاہم کسی پریشر میں آئے بغیر مقابلہ کریں گے، ایشیا ہاکی کپ ایونٹ میں شریک ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔پول اے میں بھارت ،جاپان،پاکستان ،انڈونیشیا جبکہ پول بی میں ملائیشیا،کوریا ،عمان اور بنگلا دیش شامل ہیں۔پاکستان کا دوسرا میچ 24 مئی کو انڈونیشیا سےجبکہ تیسرا میچ 26 مئی کو جاپان سے ہوگا۔