• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان جلسے نے تاریخ رقم کی، خواتین کی بڑی تعدادنے شرکت کی‘روبینہ اختر

ملتان( سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی سابق صدر و من ونگ ڈاکٹر روبینہ اختر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان کے جلسے نے تاریخ رقم کی ہے خواتین کی بڑی تعدادنے شرکت کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ اور اپنی مثال آپ ہیں اور اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کو خواتین صوبہ جنوبی پنجاب اور اپنے حقوق کی تکمیل کے لئے واحد لیڈر تسلیم کرتی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری پر پوری تحریک انصاف سراپا احتجاج ہے وران کی گرفتار ی کی پرزور مذمت کرتے ہیں،حکومت افراتفری چاہتی ہے لیکن ہماری تحریک پرامن ہے ،پریس کانفرنس میں سابق ڈپٹی جنرل سیکر ٹری خانیوال زیب النساء،تحصیل صدر سعیدہ ناصر اور کومل بھی موجود تھیں۔