• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے2 بچے تحویل میں لے لئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی جانب سے انسدادِ گداگری مہم اور ریسکیو آپریشن جاری ہیں ، گزشتہ ہفتے بھکاری،گھر سے بھاگے، گمشدہ اور دیگر 24 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا شعبہ عوامی آگاہی و میڈیا سیل کی جانب سے مختلف مقامات پر گداگری کی روک تھام بچوں کے تحفظ اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کی پروموشن کے لئے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں ، علاوہ ازیں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 2 بچے 9 سالہ شاکر، 8 سالہ بلاول حفاظتی تحویل میں لے لیاجبکہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے گزشتہ سے پیوستہ روز حفاظتی تحویل میں لیا گیا 7 سالہ گمشدہ بچہ لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ۔
ملتان سے مزید