• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ پہلے ہوئی، سپریم کورٹ کی رائے پر انے معاملات پر لاگو نہیں ہوتی، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ پہلے ہوئی، سپریم کورٹ کی رائے پرانے معاملات پرلاگو نہیں ہوتی ، پی ٹی آئی کے غیرقانونی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے، وزیراعلیٰ سے سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ اور ملک آصف رفیق رجوانہ نے ملاقات کی جنوبی ہنجاب اور ملتان کی سیاسی صورتحال لانگ مارچ اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ، وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کریگی۔ ہمارا مقصد عوام کی خدمت کرنا اور عمران خان کا مقصد صرف انتشار پھیلانا ہے۔ پنجاب میں پی ٹی آئی کے غیرقانونی اقدامات سے آئینی بحران پیدا ہو رہا ہے لیکن ہم ایسے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ ڈٹ کر مقابلہ کرینگے اور عوام کو بھرپور ریلیف دیں گے۔

اہم خبریں سے مزید