• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبی و مکران بنچ گرمیوں کی چھٹیوں کے سلسلے میں دو ماہ بند رہیں گے

کوئٹہ (خ ن)بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے بمقام سبی اور مکران بمقام تربت بنچز گرمیوں کی چھٹیوں کے سلسلہ میں دو ماہ تک سول معاملات کے لیے بند رہیں گی ان چھٹیوں کا اطلاق یکم جون 2022 سے 31 جولائی 2022 تک ہوگا اعلامیہ کے مطابق سبی اور تربت بنچز کے دفتری اوقات کار سموار تا جمعرات اور ہفتہ صبح 9 بجے تک دوپہر ایک بجے اور جمعہ کو صبح نو بجے تک دن بارہ بجے تک ہونگے جبکہ اتوار کو چھٹی ہوگی۔ اعلامیہ کیمطابق سبی بینچ (پر روسٹر) کورٹ کے اوقات کار سموارتا جمعرات اور ہفتہ صبح ساڑھے نو تا دن بارہ بجے اور جمعہ کو صبح ساڑھینو تا صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ہونگے جبکہ اتوار کو عدالت بند رہے گی۔مکران بمقام تربت (پر روسٹر )بینچ کے لئے عدالت کے اوقات کار سموار تا جمعرات اور ہفتہ صبح ساڑھے نو بجے تک دن بارہ بجے، جمعہ کو صبح ساڑھے نو تا صبح ساڑھے گیارہ بجے تک رہیں گے جبکہ اتوار کو عدالت بند رہیگی اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ معزز وکیشن ججز چھٹیوں کے دوران مندرجہ بالا دونوں بنچز کے ضروری مقدمات پرنسپل سیٹ کوئٹہ میں سماعت کریں گے جب کہ مندرجہ بالا دونوں بنچز یکم اگست 2022 سے دوبارہ کھل جائیں گی ۔
کوئٹہ سے مزید