کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اتوار29مئی کو مزار قائد سے نکالا جانے والا ”حقوق کراچی کارواں“ اہل کراچی کے جذبات کا حقیقی ترجمان ہوگا،کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام وفاقی وصوبائی حکومتوں سے اپنا جائز اور قانونی حق لے کر رہیں گے،وزیر اعظم شہباز شریف اگر کراچی کے عوام سے دلچسپی رکھتے ہیں تو کراچی میں فوری ہنگامی بنیادوں پر مردم شماری کروائیں، صوبائی حکومت سندھ اسمبلی پر جماعت اسلامی کے دھرنے کے بعد ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے 29مئی کے ”حقوق کراچی کارواں“ کے لیے جاری عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ضلع کورنگی کے دورے میں قیوم آباد، اللہ والا ٹاؤن،کورنگی سیکٹر32-Eلیبر اسکوائر، کلو چوک کورنگی نمبر 4،زما ن ٹاؤن،سوک سینٹر کورنگی نمبر 5،بابر مارکیٹ 2سی ایریا،ایم شریف چوک لانڈھی نمبر 6،کورنگی نمبر 1اور دیگر علاقوں میں کارنرمیٹنگز سے خطاب میں کیا اور مختلف یوسیز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نامزد امیدواروں کا بھی اعلان کیا۔