• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہاکی ٹیم انتظامیہ کی بے خبری نے تیسرے گول سے محروم کیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ ہاکی میں جاپان کے خلاف ٹیم انتظامیہ کی غفلت سے پاکستان کے کا تیسرا گول مسترد ہوا۔ ٹیم منیجر خواجہ جنید اس بات سے لاعلم تھے کہ میدان میں 12 کھلاڑی موجود ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر ٹیم منیجر خواجہ جنید نے میدان میں بارہ کھلاڑیوں کی موجودگی کو مسترد کیا ہے۔ پاکستان کے تیسرے گول پر جاپانی ٹیم کے اعتراض پر امپائرز نے ریویو لے کر تین منٹ تک میدان کا جائزہ لیا جس میں پاکستان کی جانب سے رانا وحید بطورفاضل کھلاڑی میدان میں تھے، اس پر امپائرز نے گول کو مسترد کردیا۔ کھیل کے دوران بنچ سے کھلاڑیوں کی تبدیلی کی ذمے داری ٹیم منیجر کو حاصل ہوتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید