• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوامِ متحدہ کی مجرمانہ خاموشی سے ظالم بھارت کے حوصلے بلند، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی مجرمانہ خاموشی سے ظالم بھارت کے حوصلے بلند ہورہے ہیں،انتہا پسند اور فاشسٹ بھارت کی جانب سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت پچھلے 70 سال سے کشمیری عوام پر ہر طرح کا ظلم یہ سوچ کر آزما چکا کہ کشمیریوں سے آزادی کی امید چھن جائے لیکن اس جبر مسلسل کے باوجود بھارت ناکام ہےاور رہے گا۔ تحریک آزادی کشمیر کے اہم ستون یٰسین ملک کو جھوٹے اور بوگس مقدمے میں عمر قید کی سزا دے کر کشمیریوں کے آزادی کے لئے اٹھنے والے سروں کو کچلنے کی ناصرف سازش کا حصہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید