کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر ) منشیات فروش انمول پنکی کے نام سے ڈراما بنایا جائے،احمد شاہ ،منشیات فروشوں کے خلاف ڈراما بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے،نئی نسل کے رگوں میں زہر گھولا جارہا ہے، اسے روکا جائے،تقریب سے شکیل صدیقی، روف لالہ، شہزاد رضا و دیگر کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل کراچی میں ڈراما بکرا پیٹرول پہ،کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں نامور فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش انمول پنکی جیسے کرداروں پر ڈرامے بنائے جائیں۔منشیات ہمارے نوجوانوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف ڈراما بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، انمول پنکی جیسے کرداروں کو بے نقاب کیا جائے۔