• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر مجھے بھارتی اداکار کبیر بیدی کہا جارہا ہے، شہزاد نواز

کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر ) جیو بابر جاوید کے ڈرامے ہمراہی میں غازی یوسف کے کردار کو شاندار پذیرائی مل رہی ہے، سوشل میڈیا پر مجھے بھارتی اداکار کبیر بیدی کہا جارہا ہے،عام طور پر ڈراموں میں والد کے کردار کو تین چار اقساط میں مار دیا جاتا ہے، ڈرامے کے ڈائریکٹر بابر جاوید نے ہیرو کے باپ کے جاندار کردار میں پیش کیا، نامور اداکار شہزاد نواز کی جنگ سے خصوصی گفتگو۔تفصیلات کے مطابق جیو اور بابر جاوید کا سپر ہٹ ڈراما ہمراہی شہرت اور مقبولیت کے آسمان کو چھورہا ہے۔ہر آنے والی قسط کا ناظرین کو بے صبری اور بےقراری سے انتظار رہتا ہے۔جیو کے ڈرامے ہمراہی میں سپر اسٹار دانش تیمور کے والد غازی یوسف کے کردار میں اپنی جاندار پرفارمنس سے ناظرین کے دل جیت لیے۔جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہزاد نواز نے بتایا کہ میں ان دنوں بہت خوش ہوں، ہمراہی ڈرامے میں میرے کردار کی پڑوسی ملک میں بھی دھوم مچی ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پر مجھے بھارتی اداکار کبیر بیدی سے ملایا جارہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید