کراچی (نیوز ڈیسک) خلیجی کشیدگی کے دوران عباس عراقچی برکس اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ گئے۔ ایران برکس پلیٹ فارم کے ذریعے مشترکہ سفارتی مؤقف چاہتا ہے، رکن ممالک کے درمیان اہم سفارتی مشاورت متوقع، ایران اور متحدہ عرب امارات کے اختلافات کے باعث تنظیم کے اندر اتفاق رائے مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ انڈیا ٹو ڈے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی خلیج میں بڑھتی کشیدگی اور ایران جنگ کے تناظر میں برکس وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے۔