اسلام آباد( نیو زرپورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ایسے اقدامات پر توجہ دینے کی سفارش کی ہے جن سے نہ صرف محصولات میں اضافہ ہو بلکہ معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے اور پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔