• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر اور ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ، دھماکے ایک شخص ہلاک، 3 زخمی، تربت، پنجگور اور بیلہ سے 5 لاشیں برآمد

کوئٹہ / اندرون بلوچستان (اسٹاف رپورٹر/ نامہ نگاران) گوادر اور ڈیرہ بگٹی میں دستی بم حملے، بارودی سرنگ دھماکے اور فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، جبکہ تربت، پنجگور اور بیلہ سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔گوادر میں پولیس اہلکاروں پر دستی بم پھینکا گیا،پیرکوہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،تربت اور پنجگور سے 2،2 بیلہ سے ایک لاش ملی ،پولیس کے مطابق گوادر کے علاقے فقیری کالونی میں معمول کے گشت پر مامور دو پولیس اہلکاروں کانسٹیبل منیر احمد اور کانسٹیبل جلیل پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم حملہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید