• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر کی باتیں آج بھی جمہوریت کا حقیقی راستہ، کیوی وزیراعظم

واشنگٹن (این این آئی )آج کی دنیا میں کامیاب ترین وزیراعظم سمجھی جانے والی جیسنڈا آرڈرن کی آئیڈیل پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو ہیں، جس کا اظہار انہوں نے امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے خطاب کے دوران کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو ہارورڈ یونیورسٹی میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، جہاں انہوں نے جمہوریت پر خطاب دیتے ہوئے اس کی شروعات بینظیر بھٹو سے کی، کہاکہ بے نظیر بھٹو کی کئی سالوں پہلے کہی گئی باتیں آج کے دور میں بھی جمہوریت کا حقیقی راستہ ہیں۔جیسنڈا آرڈرن نے اپنے خطاب کا آغاز ہی پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے نام سے کیااور کہا کہ جون 1989 میں پاکستان کی وزیراعظم یہاں آئیں اور انہوں نے جمہوری قوموں کو متحد ہونا چاہیے پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے اپنے سفر اور شہریت کی اہمیت، حکومتی نمائندہ ، انسانی حقوق اور جمہوریت کے بارے میں بات کی۔جیسنڈا نے بتایا کہ ان کی 2007 میں بینظیر بھٹو سے جنیوا میں ملاقات ایک کانفرنس میں ہوئی تھی، جس میں دنیا بھر سے ترقی پسند جماعتوں کو اکٹھا کیا گیا تھا، اور اس کے صرف سات ماہ بعد انہیں قتل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنما کے طور پر ہم سب کے بارے میں تاریخ میں مختلف انداز میں لکھا جائے گا، لیکن بینظیر بھٹو کے بارے میں دو چیزیں جن کا تاریخ مقابلہ نہیں کر سکے گی۔ وہ ایک اسلامی ملک میں منتخب ہونے والی پہلی مسلم خاتون وزیر اعظم تھیں، جب اقتدار میں عورت ایک کا آنا انتہائی نایاب تھا۔دوسرا یہ کہ وہ پہلی خاتون تھیں جو وزیر اعظم ہوتے ہوئے ایک بچے کی ماں بنیں۔

اہم خبریں سے مزید