• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی آئی پی پیز کیلئے 50 ارب جاری، 4 سال سی پیک رکا رہا، اب شہباز شریف کام تیز کرائیں، چینی سرمایہ کار

اسلام آباد (مہتاب حیدر) وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ چائنیز آئی پی پیز کے 340؍ ارب روپے کی بقایہ جات میں سے 50؍ ارب روپے جاری کیے جائیں۔

 اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے فوری طور پر چائنیز کمپنیوں کو ادائیگی کی منظوری دی۔

 گزشتہ چار سال میں نہ صرف ادائیگیوں میں تاخیر ہوئی بلکہ سی پیک کے تحت ریوالونگ اکائونٹ بھی نہیں کھولا گیا جسکے باعث ادائیگیاں بڑھ کر 340؍ ارب روپے تک جا پہنچیں۔ یہ گردشی قرضوں کی ایک اور قسم ہے اور ان سے سی پی کے اغراض و مقاصد کو نقصان ہو رہا ہے۔

 سیکرٹری پلاننگ نے وزیراعظم کو اسپیشل اکنامک زونز، اربوں ڈالرز مالیت کے ایم ایل ون پروجیکٹ، کراچی سرکلر ریلوے، پاور سیکٹر پروجیکٹس بالخصوص شمسی توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام سی پیک منصوبوں کی تکمیل کیلئے ڈیڈلائن طے کی تھی اور ان تاریخوں پر عمل کیا جائیگا تاکہ پروجیکٹس کی تکمیل میں تاخیر سے بچا جا سکے۔ 

اہم خبریں سے مزید