• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کی بہن عذرا پیچوہو کے شوہر کی گاڑی چھین لی گئی

کراچی(خبرایجنسی) آصف علی زرداری کی بہن و صوبائی وزیر عذرا پیچوہو کے شوہر سے انکی ویگو گاڑی چھین لی گئی۔

صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کے شوہر سابق سیکریڑی صحت فضل اللہ پیچوہو کی گاڑی ویگو نامعلوم افراد نے شاہراہ فیصل پر چھین لی.

واقعے کا مقدمہ ڈرائیور عبدالحنان کی مدعیت میں بہادرآباد تھانے میں درج کرلیا گیا.

مقدمے کے مطابق فضل اللہ پیچوہو موبائل فون گاڑی میں بھول گئے تھے، ڈرائیور واپسی دینے آرہا تھا کہ واردات ہوگئی۔

 گاڑی میں موبائل فون، لیپ ٹاپ، 4 لائسنس یافتہ اسلحہ موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید