ملتان(سٹاف رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ ملتان اور آغا خان یونیورسٹی اور ہسپتال کے تعاون سے کینٹ ویمن سکیل سنٹر میں پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ کی ہدایت پر ہیپاٹائٹس بی اور سی کی سکریننگ کے لئے فری کیمپ لگایا گیا جس کا افتتاح کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر چوہدری بابر حسین نے کیا۔ کینٹ کے رہائشی افراد کی ایک بڑی تعداد اس سہولت سے فائدہ اٹھانے پہنچ گئی اہلیان چھاونی نے پریذیڈنٹ اور کینٹ ایگزیکٹو آفیسر کی ان سماجی دوست اور غریب پرور سرگرمیوں کو بہت سراہا۔ علاوہ ازیں مفت موبائل ڈسپنسری کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر نو اور صحت و صفائی کے سلسلے میں دونوں افسران کی گرانقدر کارکردگی سے بھی عوامی حلقوں میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی، واضح رہے کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی کی 181افراد کی سکرینگ کی گئی جن 15 افراد کی مثبت رپورٹس آنے پر ملتان کینٹ بورڈ اور آغا خان یونیورسٹی اور ہسپتال کی معاونت سے مفت علاج کیا جائے گا۔