• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمٰی صدیقی

……چکن اسپیگھٹی ……

اجزاء: چکن (بون لیس) آدھا کلو ،اسپیگٹی ایک پیکٹ ،ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچہ ،ٹماٹر کا پیسٹ تین کھانے کے چمچے ،تیل دو کھانے کے چمچے، زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچے ،سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ ،نمک حسب ضرورت ،اوریگانو آدھا چائے کا چمچہ ،بیزل آدھا چائے کا چمچہ، تھائم آدھا چائے کا چمچہ ،پارسلے چوپ کیے ہوئے ایک کھانے کا چمچہ، پارمیزان ڈیڑھ کھانے کا چمچہ ،کالا زیتون گارنشنگ کے لیے ،شملہ مرچ گارنشنگ کے لیے ۔

ترکیب: ایک دیگچی میں پانی لیں ،اس میں نمک ،تیل اور اسپیگٹی ڈال کر اُبال لیں ،پھر ایک پین میں زیتون کا تیل لیں اور اس میں سفید پیاز ڈال کر ہلکا سا بھون لیں، پھر اس میں ادرک، لہسن کا پیسٹ ،ٹماٹر کا پیسٹ اور چکن ڈال کر پانچ سے دس منٹ تک پکائیں ۔اب اس میں ٹماٹر، نمک، سفید مرچ، اوریگانو، بیزل ،تھائم ،کالا زیتون ،بروکلی سبز شملہ مرچ ،ٹماٹر ،اُبلی ہوئی اسپیگٹی، پارسلے اور پار میزان ڈال کر پکالیں ۔ مزیدار چکن اسپیگٹی تیار ہے ۔

……الفریڈو پاستہ……

اجزاء: پاستہ ایک پیکٹ ،چکن آدھا کلو ،مکھن سو گرام ،پیاز دوعدد ،لہسن دو عدد ،دودھ دو کپ ،کریم سو گرام، نمک حسب ِضرورت، سفید مرچ آدھا چائے کا چمچہ ،اوریگانو ایک چائے کا چمچہ ،کالا زیتون ایک کھانے کا چمچہ ،ہری پیاز، پا مزان چیز کا رنشنگ کے لیے۔

ترکیب: ایک پین میں پانی لیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچہ تیل اور پاستہ ڈال کر اُبال لیں۔ اب ایک پین میں دو کھانے کے چمچے تیل لیں۔ اس میں چکن ڈال کر فرائی کر لیں۔ اب ایک پین میں مکھن لیں اور اس میں پیاز، لہسن ، دودھ ،کریم، نمک، سفید مرچ پاؤڈر، اوریگانو ،اُبلا ہوا پاستہ ، تیار کیا ہوا چکن اور کالا زیتون ڈال دیں ۔آپ کا مزیدار الفریڈو پاستہ تیار ہے۔

……چکن لزانیہ……

اجزاء: قیمہ آدھا کلو، کٹی پیاز آدھا کپ، تیل چار کھانے کے چمچ،کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ ،نمک ۔حسب ضرورت، مسٹرڈ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ، ادرک، لہسن۔ ایک چائے کا چمچ، سرکہ۔ دو کھانے کے چمچ ،گرم مصالحہ۔ آدھا چائے کا چمچ،ٹماٹو پیسٹ ۔آدھا کپ،اوریگانو پتہ۔ ایک چائے کا چمچ،لزانیہ اسٹریپس ۔چھ عدد،چیز سوس کے لیے۔

مکھن۔ تین کھانے کے چمچ ،میدہ ۔چار کھانے کے چمچ، نمک، حسب ضرورت، دکنی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ ،مسٹرڈ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ،دودھ۔ دو کپ، چیڈر چیز۔ دو کھانے کے چمچ،ٹماٹو سوس کے لیے،ٹماٹو پیسٹ۔ آدھا کپ، نمک۔ حسب ضرورت،کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ، تیل۔ دو کھانے کے چمچ، پسا لہسن۔ آدھا چائے کا چمچ،چینی۔ ایک کھانے کا چمچ، سرکہ۔ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب :قیمے کے لئے۔

پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز فرائی کریں۔ پیاز میں قیمہ، نمک، کالی مرچ، مسٹرڈ پاؤڈر، ادرک لہسن، سرکہ اور ٹماٹو پیسٹ شامل کر کے پکنے کے لیے رکھ دیں۔ جب گل جائے تو بھون کر اتار لیں اور اوریگانو شامل کر دیں۔

لزانیہ کے لیے۔

لزانیہ کے اسٹریپس کو بوائل کر لیں۔

چیز سوس کے لیے:

مکھن گرم کر کے اس میں میدہ بھون لیں۔ پھر نمک، دکنی مرچ اور مسٹرڈ پاؤڈر شامل کر کےاس میں دودھ اور پانی ڈال کر سوس تیار کر لیں۔ چولہے سے اتارتے وقت اس میں چیز بھی شامل کریں۔

ٹماٹو سوس کے لیے۔

تیل گرم کر کے لہسن، ٹماٹو پیسٹ اور پانی ڈالیں۔ اب نمک، سرکہ اور چینی شامل کر کے گاڑھا ہونے پر اتار لیں۔ اسمبل کرنے کے لیے:اوون پروف ڈش میں اس کو گریس کرلیں۔ لزانیہ کی اسٹریپس بچھائیں اور اس پر پکا ہوا قیمہ ڈالیں۔ اس پر اوریگانو چھڑکیں، پھرٹماٹو سوس اور چیز سوس ڈالیں اور پھر یہی عمل دہرائیں۔آخر میں چیڈر چیز، مکھن، اوریگانو اور کیچپ چھڑک کر چار نمبر پر بیس سے پچیس منٹ کے لیے اوون میں بیک کریں۔