ملتان(سٹاف رپورٹر )پاکستان سمیت دنیا بھر میں تمباکونوشی کی وجہ سے لاکھوں افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں ۔تمباکو نوشی کسی بھی صورت میں ہو ،پان، گٹکا، شیشہ ، اس کا استعمال انسانی زندگی کیلئے نہایت ہی خطرناک ہے ،اس سلسلے میں شعور آگاہی کیلئے ملتان ہیلتھ اتھارٹی اور ایسوسی ایشن فار بیٹر پاکستان نے واک کا انعقاد کیا جس میں شرکاء کی کثیر تعداد نے حصہ لیا اس موقع پر سی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید محمد علی مہدی نے خطاب کیا اور شرکاء کو تمباکو نوشی سے ہونے والے نقصانات کے متعلق آگاہ کیا