• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن بن چکی، امین جان

پشاور(جنگ نیوز)اے این پی کوہا ٹی کے رہنما اور سما جی کا رکن محمد امین جا ن نے کہا ہے کہ پشاور میں شدید گر می کے موسم میں بجلی اور گیس کی لورڈ شیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے، دن بھر وقفے وقفے سے بجلی کی آنکھ موچولی کا سلسلہ جا ری رہتا ہے،اور گیس بھی نا یا ب ہے، محلہ کریم آباد ، کوہا ٹی ،یکہ توت بحرام آباد اور دیگر علاقوں میں بجلی کی بندش اور گیس لورڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، بجلی بند ش سے پا نی کی بھی قلت ہوجا تی جن علا قوں میں پانی کا درومدار بجلی پر ہے وہا ں عوام کی پریشا نی میں دوگنا اصا فہ ہوجا تا ہے بچو ں کو بجلی نہ ہونے سے پڑھا ئی میں شدید مشکلا ت کا سا منا ہے، مسجد میں نما زوں کو تکلیف برداشت اٹھا نا پڑتی ہے۔ اے این پی رہنمانے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے اور اپیل کی ہے کہ عوام کے دکھ کو محسوس کیا جائے اور گیس اور بجلی بحران کا خاتمہ کیا جا ئے۔
پشاور سے مزید