• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز لب کشائی سے قبل گریبان میں جھانکیں، شیریں مزاری

اسلام آباد (خبر نگار) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ایک مستند جھوٹی اور عدالت سے سزایافتہ مجرمہ ریاست کو ڈکٹیٹ کرنے کو کوشش کرے گی اور اس کے بھاشن سنے جائیں گے۔ لب کشائی سے قبل محترمہ گریبان میںہی جھانک لیا کریں تو شاید کچھ حیا آجائے۔ مریم نواز کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اسی عدالت نے صادق و امین قرار دیاجس نے آپ اور آپ کے بھگوڑے والد کے جھوٹوں کا پردہ چاک کرتے ہوئے سارے ٹبر کی چوری پکڑی۔ پاکستان کے جوہری اثاثے کیلبری فونٹ یا قطری کے خطوط نہیں جن پر قوم آپ کے خیالات کی منتظر رہے۔ کسی درجے کی شرم باقی ہو تو آپ اپنی زبان سے عمران خان کا نام بھی نہ لیں۔ وہ 22 کروڑ پاکستانیوں کے ووٹ کی پرچی سے منتخب وزیراعظم تھے جنہیں سامراج نے آپ کے کٹھ پتلی چچا کو اپنے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے قوم پر مسلط کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح چپڑاسیوں کے سرغنہ آپ کے چچازاد کو آئین وقانون روند کر دھونس سے پنجاب پر مسلط کیا گیا۔ رہ گئی بات ایٹمی دھماکوں کی تو آپ کے بزدل والد سے جس طرح کروائے گئے وہ قوم جانتی ہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ جو بھگوڑا سزا کے ڈرسے الطاف حسین کی ہمسائیگی میں لندن میں پناہ گزین ہے اس پر بہادری کی تہمت خود بہادری کے لفظ کی توہین ہے۔ جس غیرقانونی سرکاری پروٹوکول کے سائے میں کرپٹ نوازشریف کی جھوٹی دختر لیڈری کی احمقانہ کوشش کررہی ہیں اس کا حساب عوام جلد لیں گے۔ جھوٹی خاتون بھاشن جھاڑنے کی بجائے اپنی اور اپنے کرپٹ والد کی لوٹ مار کا حساب عدالتوں کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سازش کا پردہ چاک ہونے کے بعد قوم کپتان کے ساتھ کھڑی ہے اور آپ کے چچا اور ان کے ساتھی میرجعفروں کا اقتدار ڈوب رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید