اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے اے پی این ایس کے عہدیداران نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے ۔ملاقات میں ملک کی موجودہ مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا آئین پر عملدرآمد ہر خاص و عام پر لازم ہے،پی ٹی آئی کے ممبران کے استعفوں کی تصدیق کے لیے مرحلہ وار سلسلہ 6 جون سے شروع ہو گا،اسمبلی قواعد و ضوابط کے مطابق استعفوں کی تصدیق ضروری ہے، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانا میری اولین ترجیح ہے۔