پشاور( جنگ نیوز) سیکرٹریٹ کوآرڈی نیشن کونسل کا ہنگامی اجلاس گزشتی روز زیر صدارت چیئرمین ظفر خان یوسفزئی منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر پر حملہ کے بعد کی صورتحال پر غور کرتے ہوئےکہا گیا کہ چند وکلاء نے گزشتہ روز ڈی سی آفس پر حملہ کیاجس سے نہ صرف ملازمین کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوا بلکہ امن و امان کی عمومی صورتحال کو بھی خراب کرنے کی کوشش کی گئی ۔ وکلاءنے پرامن مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے اے سی اور دیگر حکام کے خلاف یکطرفہ کارروائی میں A-22قبول کیا۔ اس صورتحال کے پیش نظر کونسل نے آج احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ سرکاری ملازمین کے وقار اور عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔دریں اثناء آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا نے بھی کونسل کے احتجاج میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے تمام ذمہ داروں کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔