ملتان (سٹاف رپورٹر)پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز کے سلسلے میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور روٹ کی صفائی کی ذمہ داریاں ایم ڈبلیو ایم سی کو تفویض کی گئی ہیں۔کرکٹ کے انٹرنیشنل ایونٹ کو کامیاب بنانے کے 200 ورکرز پر مشتمل دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔دوسری طرف "صاف پنجاب مہم"پر عمل کرنے کے لئے ایم ڈبلیو ایم سی کے 100 ورکرز پر مشتمل چار صفائی اسکواڈ متحرک ہیں۔اس مہم کے تحت روزانہ چار یونین کونسلوں کے نظرانداز کئے گئے علاقوں کو زیرو ویسٹ کیا جارہا ہے۔اسی طرح حج آپریشن کے پیش نظر حج کمپلیکس اور تاریخی قلعہ کہنہ قاسم باغ کی صفائی کا ٹاسک بھی کمپنی کے حوالے کیا گیا ہے جبکہ شہر میں معمول کا صفائی آپریشن بھی جاری ہے۔تمام مانیٹرنگ افسران کی فیلڈ میں موجودگی کو گوگل لوکیشن کے ذریعے چیک کیا جارہا ہے محکمہ لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب بھی "کارکردگی ایپ " کے ذریعے ایم ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کی پڑتال کررہی ہے۔ کمپنی کے سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کمپنی ہر چیلنج پر پورا اترے گی ۔