• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کامن ویلتھ گیمز کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 15جون سے ایبٹ آباد میں لگایا جائے گا۔کھلاڑیوں کا اعلان جمعرات تک متوقع ہے ۔ دریں اثنا ٹیم کے منیجر خواجہ جنید نے منگل کو لاہور میں پی ایچ ایف کے سکریٹری آصف باجوہ سے ملاقات کی اور انہیں ایشیا کپ میں ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا ۔ آصف باجوہ نے جاپان کے خلاف 12کھلا ڑیوں کی میدان میں موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔

اسپورٹس سے مزید