کراچی ( نصر اقبال /اسٹاف رپورٹر)فائیو اے سائیڈ پانچ قومی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم منگل کو وطن واپس پہنچ گئی ۔ کوچ وقاص شریف نے جنگ کو بتایا کہ اس فارمیٹ کے پہلے ایونٹ میں کارکردگی اچھی رہی،ہمارا ٹارگٹ فائیو اے سائیڈ ایشیا کپ ہے جو امکان ہے کہ رواں سال دسمبر میں ملائیشیا میں ہوگا یہ ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہوگا ۔ ملک میں فائیو اے سائیڈ ہاکی لیگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے یہ بہت مشکل فارمیٹ ہے جس میں بہت زیادہ مہارت اور فٹنس کی ضرورت ہوتی ہے ۔