• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن وزیر خارجہ سے ملاقات، یوکرین جنگ کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں، بھارت گستاخانہ بیانات پر معافی مانگے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(ایجنسیاں) وزیر خارجہ بلاول بھٹونے کہاہے کہ یوکرین جنگ کافوری طور پر خاتمہ چاہتے ہیں.

انہوں نے مسئلہ کا مذاکرات اور سفارتکاری کے حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے گستاخانہ بیانات پر معافی نہ مانگی تو حقیقت مزید کھل جائے گی کہ بھارت سیکولر یا جمہوری نہیں ہندو بالادستی کا ملک ہے۔

پاکستان کشمیر سمیت تمام بین الاقوامی تنازعات کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پرامن حل پر یقین رکھتا ہے۔

 جرمنی کی وزیرخارجہ انالینا بیئربوک نے کہا کہ جرمنی اور پاکستان مختلف شعبوں میں ملکر کام کریں گے، پاکستان کو افغانستان کو مدد دینے کے لئے پر عزم ہیں، افغانستان کوموجود صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ان خیالات کااظہاردونوں وزرائے خارجہ نے منگل کو ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دنیا بھارت میں اسلاموفوبیا اور حکمران بی جے پی لیڈروں کی جانب سے توہین آمیز ریمارکس کا نوٹس لے، اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

 انہوں نے توقع ظاہر کی کہ افغان حکومت انسانی حقوق خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم کے بارے بین الاقوامی برادری کے مطالبے کو پورا کرے گی، عالمی برادری کو افغانستان میں معاشی صورتحال کی بہتری اور کسی بھی انسانی المیے کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

جرمنی کی وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے پاکستان میں پرجوش خیرمقدم پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔

اہم خبریں سے مزید