پشاور (لیڈی رپورٹر)پیرا ویٹرنری ایسو سی ایشن کا اب گریڈیشن کیلئے ڈیوٹیوں سے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری ہے، ایسوسی ایشن کا باچا خان چوک میں احتجاجی مظاہرہ انہوں نے خبردار کیا کہ مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں عید کیلئے لگنے والی منڈیوں میں بھی ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا مظاہرین کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی خان و دیگر عہدیداران نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے حق میں مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک سال سے اب گریڈیشن کی فائل دفاتر میں گھوم رہی ہے لیکن کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے جو سراسر ظلم و زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ ہسسپتالوں کے اندر اور باہر جانوروں کا علاج پیرا ویٹرنری ہی کرتے ہیں دیگر محکموں سے زیادہ کام کرتے ہیں لیکن ہمارے سکیل بڑھائے نہیں جاتے انہوں نے مطالبہ کیا کہ دیگر ملازمین کی طرح پیرا ویٹرنری کو بھی 14،16 اور 17 سکیل دیا جائے اور مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے انہوں نے واضح کیا کہ احتجاج جاری رہنے کی صورت میں لیمپ سکین ،کونگو اور دیگر بیماریاں مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔