• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبی میں ہیڈ کانسٹیبل کا قاتل کوئٹہ سے گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) زرغون آباد پولیس نے سات روز قبل سبی میں ہیڈ کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم کو نوا کلی سے گرفتار کر لیا ۔ملزم کو سبی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او زرغون آباد ناصر اعوان کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ سات روز قبل ایس ایس پی سبی کے آفس میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل ثنا اللہ کو فائرنگ کر کے قتل کرنا والا ملزم نوا کلی کے ایک مکان میں موجود ہے جس پر ایس ایچ او نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم مہر اللہ کو گرفتار کر لیا۔ ابتدئی تفتیش میں ملزم نے ہیڈ کانسٹیبل کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ دو جون کو مقتول ثنا اللہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ اپنے دو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور واقعے کے بعد تینوں کراچی فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم ایک روز قبل ہی کراچی سے کوئٹہ پہنچا تھا ۔
کوئٹہ سے مزید