کوئٹہ(خ ن)سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان محمد اسحاق جمالی نے قائد اعظم ریزیڈنسی میں یوتھ افئیرز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تین روزہ سبی ڈویژن یوتھ فیسٹیول زیارت کا افتتاح کردیا،تقریب میں ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر، کمانڈنگ ایف سی کرنل تیمور، ڈائریکٹر یوتھ افیرز اعجاز علی و علاقے کے متبرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی،یوتھ فیسٹیول میں سبی ڈویژن کے ڈیرہ بگٹی،سبی،ہرنائی اور زیارت سے نوجوانوں نے حصہ لیا۔ یوتھ فیسٹیول تین دن تک زیارت میں جاری رہے گا،یوتھ فیسٹیول میں ڈویژنل سطح پر یوتھ سیمینار، ریلے جونیپر تحفظ.پھلوں کی نمائش، نعت،قرات کا مقابلہ،مختصر کہانیاں ثقافتی اسٹالز،وال پینٹنگ، پوسٹر بنانا،سائنسی نمائش ہونگےجبکہ سبی ڈویژن یوتھ فیسٹیول کے اختتام پر میوزیکل پروگرام کا بھی انعقاد کیاجارہاہے،جس میں ملک کے نامور گلوکارز پرفام کریں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان محمد اسحاق جمالی کاکہناتھا کہ نوجوان نسل ملک و قوم کی معمار ہے،انکی اچھی تربیت اور مثبت ایکٹوٹیز کی جانب راغب کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔