• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 افراد قتل، 2 حادثات میں جاں بحق، نشے کے عادی کی خودکشی، حوالاتی چل بسا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں مختلف واقعات میں ایک خاتون اورنوعمرلڑکے سمیت سات افراد جان کی بازی ہارگئے ،تھانہ ویسٹریج کو شیرازولدکرم داد سکنہ محلہ زمینداراں چوہڑ چوک نے بتایاکہ ڈرائیوری کرتا ہوں 10جون کی رات پونے دس بجے مسجد میں عشاء کی نمازاداکرکے اپنے گھرجارہے تھے ،ملک مختار مارکیٹ کے نزدیک پہنچے تومیرے بیٹے محمدطیب عمر14سال کے ساتھ یعسوب شاہ عرف سنی شاہ کسی بات پرجھگڑاکررہااورگالیاں دے رہاتھا۔ گالم گلوچ کرتے ہوئےپسٹل نکال کر اس نے سیدھی فائرنگ میرے بیٹے محمدطیب پرشروع کردی میرابیٹااپنے آپ کوبچانے کیلئے بھاگا جس کو فائر کمرپرلگادوسرافائرسنی شاہ نے کیاجوموقع پر موجود محلے کے رہائشی16 سالہ احمدعلی کولگا۔ میرابیٹا فائر لگنے سے زخمی ہوکرگرپڑا، ہمارے شور واویلا کرنے پرملزم یعسوب علی عرف سنی شاہ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرارہوگیا،ہم زخمیوں کوہسپتال لے جارہے تھے کہ میرابیٹازخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ وجہ عنادیہ ہے کہ چندروزقبل میرے بیٹے کاسنی شاہ سے جھگڑاہواتھا،ذرائع کے مطابق ملزم ایلیٹ فورس راولپنڈی میں کانسٹیبل ہے جس کاایک بھائی افرازعلی سانحہ راجہ بازارکے واقعہ میں فورتھ شیڈول میں شامل بتایاجاتاہے ۔تھانہ دھمیال کے علاقہ میں 38سالہ شخص کوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا،ایس ایچ اودھمیال چودھری اویس اکرم نے بتایاکہ رضوان نیسکام میں ملازم اورخالدکالونی میں اپنے سالے کے گھررہائش پذیرتھا ۔جمعرات کی رات اس نے اپنے سالے کوفون کیاکہ کسی کام آیاہوں کل آجاؤں گا،اس کے بعدسے اس سے رابطہ نہ ہوا،ہفتہ کواس کی نعش ڈھوک پڑکے قریب ملی اس کے سرمیں 9ایم ایم پسٹل سے گولیاں ماری گئیں ،اس کاشناختی کارڈاورموبائل اس کی جیب سے برآمدہوا۔تھانہ دھمیال کے علاقہ بسم اللہ ٹاؤن میں نشے کے عادی شخص نے خودکشی کرلی۔ ایس ایچ اودھمیال کے مطابق مظہراقبال کے گھروالوں نے بتایاکہ اس نے نشے کے لئے پیسے مانگے گھروالوں کے انکارپراس نے پسٹل سے خودکوگولی مارکراپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا۔ ادھر سینٹرل جیل اڈیالہ کاحوالاتی ہسپتال میں دم توڑگیا،پولیس کے مطابق شاہدمحمودولدشفاعت سکنہ گوجرخان گزشتہ روزدم توڑگیا،پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعداس کی میت ورثاکے حوالے کردی ،تھانہ سیکریٹریٹ کے علاقہ بری امام میں پی ٹی سی ایل کے اسسٹنٹ منیجرکوآرڈینیشن نورالحق کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔پولیس کے مطابقنورالحق معمول کے مطابق ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ صبح سویرے قائداعظم یونیورسٹی کی بیک سائڈ پر جنگل میں فائرنگ کرکے اسے قتل کردیاگیا،تھانہ مورگاہ کے علاقہ جی ٹی روڈپرسواں کیمپ کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اوردوزخمی ہوگئے ۔ریسکیوترجمان کے مطابق تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکل سلپ ہونے سے23سالہ یسویٰ انورجاں بحق جب کہ 18سالہ لابل اور16سالہ عدنان زخمی ہوگئے ۔تھانہ لوہی بھیرکوعبدالرحمٰن نے بتایاکہ وہ اپنے موٹرسائیکل پراپنے والدعبدالملک اوروالدہ بشیراں بی بی کولے کرجارہاتھاکہ کورنگ ٹاؤن میں مجھ سے آگے جانے والی کاراچانک رکی تومیں نے موٹرسائیکل کوبریک لگائی اسی دوران میرے عقب میں آنے والےٹرک نمبرپشاورپی 1714نے میرے موٹرسائیکل کوہٹ کیا جس سے موٹرسائیکل گرگیا اورمیری والدہ بشیراں بی بی موقع پرجاں بحق اوروالدشدیدزخمی ہوگئے،حادثے کے مرتکب ٹرک ڈرائیورکانام عبدالاکبرمعلوم ہوا۔
اسلام آباد سے مزید