• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی مستعفی ارکان کواسمبلی لانے کیلئے رابطے، زرداری صدر کےمواخذہ کیلئے لاہور میں ڈیرہ لگائینگے

اوکاڑہ(وارث حیدری)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض پی ٹی آئی کے مستعفی ممبران قومی اسمبلی کو ایوان میں لانے کیلئے سرگرم،جہانگیر خان ترین کی بھی پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں سے روابط کی اطلاعات،حکمران اتحاد کی صوبہ خیبر پختون خوامیں سیاسی سرگرمیاں بڑھانے پر مشاورت ،ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ترین ترجیحی بنیادوں پر ان ارکان سے رابطہ کرینگے جواستعفیٰ بارے متضاد موقف رکھتے ہیں حکمران اتحاد کے قائدین میں اس بات پر بھی یکسانیت ہے کہ عمران خان ضمنی الیکشن میں خطاب کریں تو ان کا فوری الیکشن کا بیانیہ کمزور پڑ سکتا ہے اتحاد کے کو یقین ہے کہ پنجاب کا بجٹ آسانی سے پاس کروا لیا جائے گا آصف زرداری نے لاہور میں زیادہ وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے جن کی اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا شیڈول بھی بنایا جا رہا ہے ،زرداری کی یہ مصروفیات مستقبل کی سیاست کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں زرداری نے صدر عارف علوی کے مواخذے کی تحریک کو کامیاب بنانے کو اپنی ترجیح قرار دیا ہے وہ لاہور قیام کے دوران سیاسی جوڑ توڑ بھی کریں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں حکمران اتحاد کے مشترکہ جلسے اہمیت اختیار کرتے جا رہے ہیں جن میں مریم نواز کی شرکت کو یقینی بنایا جا رہا ہے میاں نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو ہدائت کی ہے کہ کسی موقع پر بھی حکمران اتحاد کے مابین تقسیم یا تفریق کے امکانات کو بھی پیدا نہ ہونے دیا جائے،پنجاب میں وزارتوں کی تقسیم سےضمنی الیکشن تک کے تمام فیصلےاتفاق رائے سے کئے جائیں زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید