• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کی طبیعت بدستور ناساز، وطن واپسی کے انتظامات جاری

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق فوجی صدر پرویز مشرف متحدہ عرب امارات میں شدید بیمار ہیں جنہیں وطن واپس لانے کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔اعلیٰ سرکاری ذرائع نےبتایا ہے حکام پرویز مشرف کو ملک میں آنے کی اجازت کے لیے انتظامات کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایک ایئرایمبولینس پرویز مشرف کو ان کے اہل خانہ اور ڈاکٹرز کی رضامندی سے دبئی کے اسپتال سے پاکستان لائے گی۔ البتہ 79 سالہ پرویز مشرف کس تاریخ کو پاکستان پہنچیں گے اس بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اپنے سابق سربراہ کی وطن واپسی میں سہولت کاری کر رہی ہے اور وہ ان کے "وطن واپس لانے کے عمل کے پیچھے کھڑی ہے۔"سابق صدر کے اہل خانہ نے 10 جون کو ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ پرویز مشرف اپنی بیماری (ایمپلائڈوسس) میں پیچیدگی کی وجہ سے گزشتہ تین ہفتوں سے اسپتال میں زیر علاج ہیں اور وہ مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں جہاں صحت یابی ناممکن ہےاور اعضا خراب ہو رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید