تہران (این این آئی)ایرانی وزیرخارجہ حسین امبر عبد اللہیان نے بلاول کو بینظیر کے دورے کا فوٹو البم تحفے میں دیا۔تہران پہنچے پر بلاول نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تجارت، توانائی کی ضروریات، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اسلامو فوبیا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ایرانی وزیر خارجہ نے بلاول کو ان کی والدہ بینظیربھٹو کے مشہد کے دورے کا ایک فوٹو البم تحفے میں پیش کیا۔بلاول نے ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔