• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیریں مزاری کی گرفتاری، انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن ہائیکورٹ میں پیش

اسلام آباد (آئی ا ین پی ) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری سے متعلق تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردیا گیا۔ کمیشن 4 جولائی تک سفارشات وفاقی کابینہ کوبھیجے گا، سیکرٹری قومی اسمبلیسے 7جولائی تک رپورٹ طلب کرلی گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کی تحقیقات پر دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ شیریں مزاری اور ایڈوکیٹ ایمان مزاری اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ وکیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ ہمارا اعتراض یہ ہے کہ 4ون کو انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تاہم ابھی تک کمیشن سے متعلق کچھ نہیں ہوا اور نہ ہمیں بلایا گیا۔ وکیل علی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ٹی او آر سے متعلق بھی ایک استدعا تھی کہ کرمنل کاروائی کی تحقیقات کا ذکر بھی ہوجاتا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دئیے کہ ہم کمیشن کو سپروائزنہیں کرسکتے، ان کواپنا کام کرنےدیں۔
اہم خبریں سے مزید