• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر گلگت بلتستان کی تعیناتی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا وفاقی حکومت کو نوٹس، جواب طلب

اسلام آباد ( آن لائن ) گورنر گلگت بلتستان کی تعیناتی کا عمل شروع ہوا یا نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ وفاقی حکومت کو 27 جون تک تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کر دی ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ گورنر گلگت بلتستان کا عہدہ 19اپریل سے خالی ہے گورنر کا عہدہ خالی رہنا خلاف آئین ہے عدالت نے سیکرٹری کابینہ ، سیکرٹری وزارت کشمیر افئیرز کو بھی نوٹس جاری کر دیا ۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے نوٹس جاری کئے سنگل بنچ نے گورنر گلگت کی تعیناتی کی درخواست آبزرویشن کیساتھ نمٹائی تھی۔ سنگل بنچ نے کہا توقع ہے صدر وزیراعظم کی ایڈوائس پر تعیناتی کریں گے ۔ عدالت کو انٹراکورٹ اپیل میں بتایا گیا ابھی تک پراسیس شروع نہیں ہوا محمد خان نامی درخواست گزار نے گورنر گلگت بلتستان کی تعیناتی کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید