پشاور(وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور اور گرد نواح میں بدترین بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر ہے کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنے سے عوام کا جینا حرام ہو چکا ہے جبکہ بعض علاقوں میں بجلی مکمل غائب ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر دمادم مست قلندر ہوگا اندرون شہر 6 سے 8 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ یونیورسٹی ٹاون، حیات آباد میں 4 سے 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ،صدر، نوتھیہ، گلبرگ، سواتی پاٹک میں 6 سے 8 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے اور نواحی علاقہ پلوسئی، پشتخرہ، چمکنی، سلیمان خیل، بڈھبیر میں 12 سے 18 گھنٹوں تک بجلی غائب رہتی ہے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے مزکورہ علاقہ میں پانی کی قلت پیدا ہونیکا خدشہ ہے جبکہ شدید گرمی میں عوا م شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے بصورت دیگرحالات کی تمام تر ذمہ داری پسکو کے حکام پر ہوگی۔