• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ، پیپلز پارٹی کے جلسے کو الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کیخلاف قرار دیدیا

لاڑکانہ( بیورو رپورٹ)21جون کو پیپلز پارٹی کی جانب سے میونسپل اسٹیڈیم میں منعقد کئے جانے والے جلسے کو الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کے خلاف قرار دے دیا۔ ڈپٹی کمشنر کو یہ جلسہ منعقد نہ کرنے دینے اور اس سلسلے میں تمام وسائل استعمال میں لانے کا حکم جاری کردیا ہے جبکہ صدر پی پی ضلع لاڑکانہ اور رکن قومی اسمبلی خورشید جونیجو کو بھی یہ جلسہ منعقد نہ کرنے کے لئے خط جاری کردیا ہے۔ان خطوط کے اجرا کے بعد 21 جون کو بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہونے والے جلسے کا انعقاد مشکوک ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس کاشف عنایت کے دستخطوں سے جاری ہونے والے خط میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ جلسہ انتخابی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ دریں اثنا الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد مقامات سے بڑے سائز کے پینا فلیکس اکھاڑ دئیے گئے۔ اکھاڑے جانیوالے پینا فلیکسز کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے تاہم اکا دکا پینا فلیکس دوسری پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کے بھی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید