• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،باچا خان چوک میں کارروائی، 2000 سے زائد مردہ مرغیاں برآمد

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاو رکے علاقے باچا خان چوک میں کارروائی کے دوران 2000سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کر لیں ۔ مردہ مرغیوں کو ذبح کرکے مارکیٹ میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام کے مطابق پشاور کے باچا خان چوک میں کارروائی کی گئی جس میں دکان سے 2000سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کی لی گئیں ۔ مردہ مرغیوں کو ذبح کرنے کے بعد مارکیٹ میں سپلائی کے لئے تیار کیا جارہا تھا ۔ چھاپے میں ملزمان کو مردہ مرغیاں صاف کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا ۔چھاپے کے دوران مرغیاں برآمد ہونے پر دکان کو سیل کردیا گیا ۔ مالکان جائے وقوعہ سے فرار، ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید