پشاور(کرائمز رپورٹر) پشاور شہر اور مضافات میں 24 گھنٹوں کے دوران مختلف نوعیت کے 23 واقعات رونما ہوئے، ریسکیو1122کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 16 ٹریفک حادثات ، 03 آگ لگنے کے واقعات پیش آئے، ٹریفک حادثات کے دوران 21 افراد زخمی ہوئے جبکہ مختلف ٹریفک حادثات الماس ٹاو¿ن ،گلشن آباد ،دوران پور ،کوچیان ہسپتال ،چمکنی انقلاب روڈ ،بخشو پل ، کالا منڈی ،حاجی کیمپ، حیات آباداور رنگ روڈ کے مقامات پر رونما ہوئے۔اسی طرح پشاور شہر میں آگ لگنے کے 3 واقعات شامی روڈ ایف جی کالونی،اچینی پایان رنگ روڈ، آر ایم ٹی زون 3 میں پیش آئے جن میں گھر اور پلاٹ شامل ہیں جبکہ کرنٹ لگنے اور گولی لگنے سے بھی ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ ریسکیوکے فائر فائٹرز نے اس دوران امدادی خدمات انجام دیں۔