• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود کی ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود نے اتوار کو لاہور میں ملاقات کی ایسے موقع پر جبکہ رمیز راجاکی تبدیلی کی قیاس آرائیاں ہورہی ہیں۔خالد محمود کی ملاقات بہت اہم ہےذرائع کا دعویٰ ہے کہ فوری طور پر بورڈ میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ نئے چیئرمین کی دوڑ میں خالد محمود کے علاوہ نجم سیٹھی اور ذکا ء اشرف بھی شامل ہیں۔خالد محمود1997سے 1999تک مسلم لیگ(ن) کے دور میں پی سی بی کے چیئرمین تھے۔1999کے ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد انہیں تبدیل کرکے سیف الرحمن کے بھائی مجیب الرحمن کو پی سی بی چیئرمین بنایا گیا تھا خالد محمود کے شہباز شریف اور ان کے خاندان سے پرانے مراسم ہیں۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں کرکٹ کے معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ملاقات میں چیئرمین پی سی بی میں ممکنہ تبدیلی اور دیگر معاملات پر بھی بات ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کرکٹ بورڈ میں فوری تبدیلی کا کوئی عندیہ نہیں دیا البتہ ملاقات میں مختلف ناموں پر بات ضرور ہوئی۔ کرکٹ کے دیگر امور اورکئی مسائل ہیں۔وزیر اعظم نے ملاقات میں تبدیلی کا اشارہ نہیں دیا۔
ملک بھر سے سے مزید