پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور سنٹرل جیل سے رہا ہونے والے رشتہ دار خاتون کو مبینہ طور پر قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں 2مسلح افراد کو گرفتار کر لیاگیا، دونوں کا تعلق چارسدہ سے ہے جوگرفتار رشتہ دار خاتون کو نقصان پہنچانے کیلئے جیل روڈ پر اسلحہ سمیت انتظار کررہے تھے ، تھانہ شرقی پولیس نے جیل روڈ پر 2مشکوک افرادکو حراست میں لیا تو ملزمان نے بتایا کہ وہ جیل سے رہا ہونے والی خاتون کو قتل کرنے کی غرض سے موجود ہیں ،ملزمان کی شناخت خادم شاہ اور زمرد شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی رشتہ دار خاتون کے ساتھ تنازعہ چلا آرہا ہے جس کو کچھ عرصہ قبل پولیس نے گرفتار کر کے سنٹرل جیل پشاورمنتقل کردیا تھا۔ مذکورہ خاتون سنٹرل جیل پشاور سے رہا ہونے والی تھی جس کومبینہ طور پر قتل کرنے کی غرض سے دونوں ملزمان مسلح حالت میں جیل روڈ پر موجود تھے،ملزمان کے قبضہ سے رائفل و پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔